دیپالپور،ابلتے گٹروں کا پانی عوام کیلئے وبال جان بن گیا،انتظامیہ مدہوش

دیپالپور،ابلتے گٹروں کا پانی عوام کیلئے وبال جان بن گیا،انتظامیہ مدہوش،مختلف گلیوں بازاروں میں ڈالے جانے والے پاءپ ناکارہ ہوگئے،حکام بالا نوٹس لیں تفصیلات کے مطابق دیپالپور کا تاریخی شہر انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے بدبو اور گندگی کا ڈھیر بن چکا ہے دوسری جانب انتظامیہ کانوں میں تیل ڈالے لمبی تان کر سوئی ہوئی ہے ۔ عوام کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے رتہ کھنہ روڈ،حق کالونی،بستی عبداللہ،خلیل آباد کالونی،امین پارک،کینال کالونی،مین بازار،قصور روڈ سمیت مختلف علاقوں میں سیوریج کے پاءپ ڈالے گئے مگر ان پاءپوں سے نکلنے والے گندے پانی نے شہر بھرکو اذیت میں مبتلا کررکھا ہے ۔ اس پانی کی وجہ ملیریا اور سانس کی بیماریاں عام ہوچکی ہیں ۔ عوام کی طرف سے انتظامیہ کو متعدد بار آگاہ کیا گیا مگر کسی کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی ۔ لوگوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ حخومت ایک طرف کلین اینڈ گرین پروگرام شروع کئے ہوئے مگر دوسری طرف مقامی انتظامیہ اس نعرے کی دھجیاں اڑا رہی ہے ۔ عوامی،سماجی و صحافتی حلقوں نے ھکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ نکاسی آب کا یہ مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے ۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button