ittehad press club depalpur cricket match 585

دیپالپور،اتحاد پریس کلب دوستانہ میچ پرنٹ میڈیا نے جیت لیا،ملک وقاص حیدرمین آف دی میچ قرار

رپورٹ:عبدالرؤف طاہر…
دیپالپور سپورٹس سٹیڈیم میں اتحاد پریس کلب کے دوستوں کے مابین دوستانہ کرکٹ میچ منعقد ہوا۔پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا کی دو الگ الگ ٹیمیں بنائی گئیں ۔الیکٹرونک میڈیا کی قیادت عبدالرؤف طاہر کررہے تھے جبکہ پرنٹ میڈیا کے کپتان حافظ جمشید اشرف تھے۔پانچ اوورز کے اس میچ میں الیکٹرونک میڈیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے عبدالرؤف طاہر ،نیاز احمدسہواور جواد چوہدری کی اچھی بیٹنگ کی مدد سے اٹھاون رنز بنائے جو کہ ایک اچھا سکور تھارہی سہی کسر اس وقت نکلی جب پرنٹ میڈیا کی ٹیم پہلے تین اوورز میں ریاض پرنس اور حافظ جمشید اشرف کی قیمتی وکٹیں پچیس رنزپر کھوبیٹھی مگر اس کے بعد قاسم علی اورحافظ وقاص حیدرملک نے ڈرامائی طور پر سکور تین گیند قبل ہی پورا کردیا ۔خاص طور پر چوتھے اوور میں حافظ وقاص حیدر ملک نے نیاز احمد سہو کی بڑی بے نیازی سے اور بغیر سرف لگائےخوب دھلائی کی حافظ وقاص حیدر اس دوستانہ میچ میں چھکوں کی ہیٹرک سمیت لاجواب کارکردگی دکھانے پربہترین کھلاڑی بھی قرار پائے۔
اس باقاعدہ میچ سے قبل ہر کھلاڑی کو دو دو اوورز بھی کھلائے گئے اس گیم میں حافظ جمشید اشرف کی کارکردگی انتہائی شاندار بلکہ جادوئی تھی جنہوں نے سات کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور بہترین باؤلر قرارپائے۔میچ کے اختتام پر ونر ٹیم اور بہترین پلیئرز کو انعامات سے بھی نوازا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں