ittehad press club meeting news 609

دیپالپور،اتحاد پریس کلب کا تعزیتی اجلاس زیرصدارت محمد اقبال فاروق منعقد

دیپالپور،اتحاد پریس کلب کا تعزیتی اجلاس زیرصدارت محمد اقبال فاروق منعقد ہوا جس میں تمام عہدیداران نے شرکت کی اجلاس میں چیئرمین الیکٹرانک میڈیاچوہدری آصف اقبال ارائیں کی والدہ اورچیئرمین پرنٹ میڈیا محمد ایوب خاورکے چچا کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کے ایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت کی گئی ۔یادرہے کہ ندروز قبل چوہدری آصف اقبال ارائیں کی والدہ شوگر کے مرض میں طویل عرصہ مبتلا رہنے کے بعد انتقال کرگئی تھیں جبکہ محمد ایوب خاور کے چچا مختصر علالت کے بعد جہان فانی سے کوچ کرگئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں