ittehad press club depalpur oath ceremoney ,okaradiary 434

دیپالپور،اتحاد پریس کلب کی تقریب حلف برداری منعقد

اتحاد پریس کلب کی تقریب حلف برداری منعقد،ایم این اے راؤمحمداجمل خان نے حلف لیا، خبر کی سچائی کا میعارصحافی کی شخصیت ہوتی ہے،سچا صحافی ہی سچی صحافت کرسکتا ہے،ڈاکٹرامجدوحید ڈولہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اتحاد پریس کلب دیپالپور کی تقریب حلف برداری منعقد ہوئی جس میں ایم این اے حاجی راؤمحمداجمل خان نے نومنتخب عہدیداران سے حلف لیاعلاوہ ازیں ایم پی اے ملک علی عباس کھوکھر،صدر پی ٹی آئی ضلع اوکاڑہ سیدعباس رضا رضوی،اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور خالدعباس سیال،پروفیسر ڈاکٹر امجدوحید ڈولہ،سردار علی حیدروٹو،میاں بلال عمر بودلہ،ڈاکٹرعادل رشید اورمہرحمید انورنے خصوصی شرکت کی علاوہ ازیں تقریب میں ضلع بھر سے صحافی برادری نے بھرپور شرکت کی جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن اوکاڑہ خورشیدجیلانی، صدر اوکاڑہ پریس کلب شہباز شاہین،صدر الیکٹرونک میڈیا عباس علی جٹ،صدر پی ایف یوجے جنوبی پنجاب چوہدری نوید غنی، سینئر صحافی حاجی عطالرحمان لکھوی،رانا ظفراقبال ظفر،پیرمختیار احمدچشتی،خواجہ احتشام ریاض،عرفان نوید غوری،الٰہی بخش ڈولہ،حاجی محمداعظم،منیر احمدمنا،میاں امام دین،میاں کاشف وٹو،میاں شہزاد وٹو،ملک فیاض حسن اعوان،مجاہد محمود،چوہدری محمدحسین ایاز سمیت سینکڑوں صحافیوں نے شرکت کی۔جبکہ صدر بار میاں فخرحیات وٹو،جنرل سیکرٹری ضیالرحمان احمر،چوہدری اکرم ٹیپو ایڈووکیٹ،میاں کلیم اللہ ڈولہ ایڈووکیٹ،چیف آفیسر چوہدری زاہد افضل،حاجی محمدنواز،میاں نعیم بھٹہ، بھی تقریب میں شامل تھے۔تقریب میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے اتحاد پریس کلب کے ممبرز کو شیلڈزدی گئیں جبکہ مہمانان خصوصی کو سوینیئرز پیش کی گئیں۔ آخر میں تمام شرکاء کے اعزاز میں پرتکلف عشائیے کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔اس موقع پر معروف سکالر پروفیسر ڈاکٹرامجد وحید ڈولہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہردور میں خبر کی بجائے مخبر اور راوی کی اہمیت زیادہ رہی ہے اسی طرح موجودہ دور میں ایک ہی خبر جب پرنٹ،الیکٹرونک اور سوشل میڈیا پر نشر ہوگی تو ان سب میڈیمز کے لحاظ سے اس کے اثرات بھی مختلف ہوں گے خبر کی سچائی کا میعارصحافی کی شخصیت ہوتی ہے ایک ہی خبرایک صحافی دیتا ہے تو اس کی اہمیت اور ہوتی ہے جبکہ کوئی دوسرا صحافی دیتا ہے تو اس کی اہمیت بھی بدل جاتی ہے۔ اسی طرح خبر کے سچے یا جھوٹے ہونے کا اندازہ خبر دینے والے سے ہوگا لہٰذا صرف مثبت صحافت نہیں بلکہ اس شعبہ کیساتھ منسلک افراد کا مثبت ہونا زیادہ اہم ہے اور ضروری ہے۔میڈیا ہاؤسز اور پریس کلبز کو ادارہ سازی پر زیادہ زور دینے کی بجائے صحافی کی شخصیت سازی پر زیادہ فوکس کرنا چاہئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں