دیپالپور،اتحاد پریس کلب کی سالانہ تقریب حلف برداری انعقاد پزیر ہوئی
اتحاد پریس کلب دیپالپورکی سالانہ تقریب حلف برداری نجی میرج ہال میں منعقد ہوئی جس میں نومنتخب عہدیداران سے اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور تبریز صادق مری اور چیئرمین بلدیہ دیپالپور میاں فخرمسعود بودلہ نے حلف لیا۔پرفیسر ڈاکٹرامجدوحید ڈولہ نے کہا کہ میڈیا کو چاہئے کہ وہ سچ اور جھوٹ کا فیصلہ خود کرنے کی بجائے اس کوتاریخ پر چھوڑے اوراپنی اصل ذمہ داری ادا کرتے ہوئے مروجہ اور مخالفانہ دونوں طرح کے موقف کو سامنے لائے انہوں نے کہا کہ معاشرے پر ایک مخروطی خاموشی طاری ہے اورمیڈیا کا کام اس خاموشی کو توڑنا ہے۔ میاں بلال عمر بودلہ نے اپنے خطاب میں میڈیا کی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ظلم و زیادتی کے خلاف میڈیا کا کردار اہم ترین ہے آپ کی مثبت رپورٹنگ معاشرے کو سنوارنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے ۔معروف عالم دین سیدانورشاہ بخاری نے کہا کہ میڈیا کا کردار ہردور میں اہم ترین رہاہے ۔صدر اتحاد پریس کلب حافظ جمشید اشرف کا کہنا تھا کہ اتحاد پریس کلب نے دیپالپور میں مثبت رپورٹنگ کی جو مثال قائم کی ہے اس نے اس کی مقبولیت کو چارچاند لگادئیے ہیں۔علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور تبریز صادق مری،ڈی ایس پی چوہدری انعام الحق،راؤسعد اجمل خان ضلع کونسل اوکاڑہ،میاں فخرمسعود بودلہ چیئرمین بلدیہ نے بھی خطاب کیا۔پروگرام میں سیدالطاف حسین شاہ بخاری صدرباردیپالپور،میاں عدنان سرور وٹو جنرل سیکرٹری،میاں نویدحفیظ ڈولہ ایم ایس دیپالپور،،فخرشہزاد بھٹی ایس ایچ او سٹی،ملک طارق اعوان ایس ایچ او صدر،حافظ شعبان صدیقی،میاں شریف ظفرجوئیہ سابقہ صدر بار،ڈاکٹرعادل رشید،چوہدری محمداکرم ٹیپو سابق سیکرٹری بار اور علاقہ بھر کی معروف سیاسی،سماجی،علمی،ادبی،صحافتی شخصیات نے شرکت کی۔