اتحاد پریس کلب کے سالانہ انتخابات مختار احمد چوہدری،قاسم علی اور جواد چوہدری پر مشتمل الیکشن کمیٹی کی زیرنگرانی ہوئے جن میں پرنٹ میڈیا باڈی کے سرپرست اعلیٰ رمضان اشرف چوہدری، چیئرمین محمداقبال فاروق،سینئروائس چیئرمین جاوید اشرف جسکانی،وائس چیئرمین مہر محمد یوسف،وائس چیئرمین عابد علی سگی،صدر حافظ جمشید اشرف،سینئر نائب صدر محمدایوب خاور،نائب صدر محمدسلیم کھچی،نائب صدر دوئم چوہدری آصف اقبال ارائیں ،جنرل سیکرٹری مظہرعلی بھٹی،جوائنٹ سیکرٹری حافظ عابدالٰہی ،سیکرٹری نشرواشاعت سیدمزمل حسین شاہ اورسیکرٹری فنانس قمراقبال بھٹی منتخب ہوئے.

جبکہ الیکٹرونک میڈیا کیلئے ڈائریکٹر سوشل اینڈ الیکٹرونک میڈیا میاں سجاد حسین بودلہ،ڈپٹی ڈائریکٹرسوشل اینڈالیکٹرونک میڈیا رانا محمداظہر،صدر عبدالروَف طاہر،سینئرنائب صدرچوہدری نیاز احمدسہو،نائب صدر ڈاکٹر خالدانمول،اورجنرل سیکرٹری ملک وقاص حیدر منتخب ہوئے اسی طرح میاں محمدیٰسین سعیدی چیئرمین ایگزیکٹو ،محمدریاض پرنس ڈپٹی چیئرمین ایگزیکٹوباڈی،مختار احمدچوہدری ممبر،جواد چوہدری ممبر،حافظ عبدالرقیب ممبر،سیدراشدشاہ ممبر،طاہرمٹھوپراچہ ممبر اور قاسم علی چیف ایگزیکٹو پرنٹ ،الیکٹرونک اینڈ سوشل میڈیا منتخب ہوئے ۔

دیپالپور بھر کے صحافتی،سماجی و عوامی حلقوں نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دی ہے جبکہ نومنتخب عہدیداران نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ انشا اللہ وہ اپنی بہترین صلاحیتوں سے دیپالپور میں مثبت صحافت کوفروغ دیں گے ۔