اتحاد پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری منعقد کی گئی جس میں وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے صنعت و پیداوار راؤمحمد اجمل خان،چیئرمین بلدیہ دیپالپور میاں فخر مسعود بودلہ،ڈسٹرکٹ انفارمیشن سیکرٹری خورشید جیلانی،معروف صحافی منیر احمد چوہدری ،میاں بلال عمر بودلہ،صدر بار دیپالپورچوہدری وحید احمد ،صدر ڈی یو جے ضلع اوکاڑہ راؤمشتاق قادر خان،پروفیسر ریاض احمد خان اور پوے ریجن ساہیوال سے صحافی برادری اور سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی نومنتخب عہدیداران سے راأمحمد اجمل خان اور میاں فخر مسعود بودلہ نے حلف لیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ صحافت ایک مقدس پیشہ اور ریاست کا چوتھا ستون ہے صحافی کا لکھا ہوا ایک ایک لفظ اور وڈیو کلپ معاشرے کے بنانے یا بگاڑنے میں اہم ترین کردار ادا کرتا ہے اگر صحافی حق سچ کی آواز بلا کسی خوف و مصلحت بلند کرتے رہیں تو عوام کے بہت سے مسائل حل ہوسکتے ہیں مقررین نے اس امید کا اظہار کیا کہ اتحاد پریس کلب اپنی صحافتی ذمہ داریاں بحسن و خوبی انجام دیتا رہے گا تقریب میں اتحاد پریس کلب کی جانب سے مہمانان خصوصی اور بہترین خدمات انجام دینے والے افراد کو تحائف اور یادگاری شیلڈز بھی دی گئیں جبکہ پاکپتن پریس کلب کے صدر سید حسن بخاری نے اتحاد پریس کلب کے تمام عہدیداران کی دستار بندی بھی کی۔حاضرین نے پروگرام کے کامیاب انعقاد پر اتحاد پریس کلب انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا اورتمام عہدیداران رمضان اشرف چوہدری سرپرست اعلیٰ ،چوہدری نوید احمد سرپرست،محمد ایوب خاور،چیئرمین،جاوید احمد جسکانی سینئر وائس چیئرمین،مہر محمد یوسف وائس چیئرمین اول،سجاد احمد بودلہ وائس چیئرمین دوئم،حافظ عابد الٰہی وائس چیئرمین سوئم،محمد اقبال فاروق صدر،حافظ جمشید اشرف سینئر نائب صدر،حاجی خالد نواز نائب صدر،عابد علی سگی نائب صدر ، جواد چوہدری نائب صدر،مظہر علی بھٹی جنرل سیکرٹری،مزمل شاہ جوائنٹ سیکرٹری ،راشد شاہ سیکرٹری نشرواشاعت،طاہر مٹھوپراچہ چیئرمین مجلس عاملہ ، مختار احمد چوہدری آفس سیکرٹری، رانا محمد اظہر سرپرست الیکٹرونک میڈیا،چوہدری محمد آصف اقبال چیئرمین،چوہدری نیاز احمد سہو سینئر وائس چیئرمین،رانا محمد ارشاد وائس چیئرمین، عرفان بھٹی صدر،یٰسین سعیدی سینئر نائب صدر،عبدالرؤف طاہرجنرل سیکرٹری ،ریاض احمد پرنس سیکرٹری انفارمیشن اور قاسم علی چیف ایگزیکٹوپرنٹ میڈیا،الیکٹرونک میڈیا اور سوشل میڈیا کو نئے عہدوں کی مبارکبادبھی پیش کی۔
