دیپالپور،پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ کے مرکزی سیکرٹری نشرواشاعت قاسم علی نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے ٹی وی چینلز کو رمضان المبارک کے ماہ مقدس میں بیہودہ پروگراموں کی نشریات روکنے اور پانچ وقت کی اذان نشر کرنے کا حکم دے کر عوامی جذبات کی مکمل عکاسی کی ہے ۔ایک اسلامی فلاحی مملکت میں ایسی خرافات کی بالکل اجازت نہیں ہونی چاہئے۔ان کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں اللہ کی رحمت و برکات سمیٹنے کا بہترین موقع ہوتا ہے مگر ٹی وی چینلز پر چلنے والے یہ پروگرامز” نیکی برباد گناہ لازم ”کے مصداق ہوتے تھے۔انہوں نے کہا کہ تمام امت مسلمہ اس ماہ مبارک میں زیادہ سے زیادہ عبادات کا اہتمام کرے تاکہ ہم دنیا و آخرت میں کامیاب ہوسکیں۔
