دیپالپور،احساس کفالت سنٹرز میں مسلسل بدنظمی پر خواتین کا انتہائی اقدام 40

دیپالپور،احساس کفالت سنٹرز میں مسلسل بدنظمی پر خواتین کا انتہائی اقدام

رپورٹ:اوکاڑہ ڈائری

احساس کفالت پروگرام کی نئی قسط جاری کر دی گئی لیکن اس کیساتھ ہی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بظاہر اس پروگرام کو زیادہ شفاف اور بہتر بنانے کیلئے نیا طریقہ کار تشکیل دیا گیا ہے مگر اس سے خواتین کی مشکلات پہلے سے بھی بڑھ گئی ہیں ۔اوکاڑہ ڈائری کی اس وڈیو میں آپ اس کی چند ایک جھلکیاں دیکھ رہے ہیں ورنہ حقیقت تو یہ بھی ہے اس دوران ایک خاتون کی ہلاکت اور ایک کی ٹانگ ٹوٹنے کے واقعات بھی رونما ہو چکے ہیں ۔بیس جون کو گورنمنٹ ہائی سکول میں خاتون کے انتقال کے بعد اگرچہ ڈی پی او صاحب نے سنٹر کا وزٹ کیا اور انتظامات کو بہترنے کی ہدایات جاری کیں مگر حالات دن بدن بدتر ہوتے جا رہے ہیں ۔اوردوردراز سے آئی عورتیں اس انتظامی بدنظمی پرخواتین سخت ناراض ہیں ۔اور آج تو خواتین کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا اور ٹائر جلا کر روڈ بھی بلاک کر دی ۔ تمام خواتین نے اس نظام کو آسان اور موثر بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں