میونسپل کمیٹی دیپالپور میں قائم احساس کفالت سنٹر انتہائی بدنظمی سے دوچار،کرونا ایس او پیز کا خیال اور نہ ہی پانی کا انتظام،عوام خوار تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ہدایات تو بہت کی جارہی ہیں مگر دوسری جانب اس کی اپنی ناک تلے ان ایس اوپیز کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں ۔میونسپل کمیٹی دیپالپور میں احساس کفالت سنٹر اس کی بدترین مثال ہے جہاں پر ایک حال میں سینکڑوں خواتین اور مرد امداد لینے کیلئے روزانہ خوار ہوتے ہیں مگر انتظامیہ کی جانب سے ان افراد کیلئے سینیٹائزرز یا کرونا ایس اوپیز کا خیال تو دور کی بات سادہ پانی کا بھی انتظام نہیں ہے ۔امداد لینے کیلئے آنیوالی خواتین نے دہائی دیتے ہوئے کہا کہ یہاں پر کوئی انتظامیہ کا ذمہ دار نظر نہیں آتا جو اس صورتحال کو کنٹرول کرے اور ہم غریبوں کا خیال کرے ۔عوام نے تحصیل و ضلعی انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔
