دیپالپور،احساس کفالت سنٹر سے تین نوسرباز رنگے ہاتھوں گرفتار 216

دیپالپور،احساس کفالت سنٹر سے تین نوسرباز رنگے ہاتھوں گرفتار

دیپالپورانتظامیہ کی کاروائی، احساس کفالت سنٹر سے تین ایجنٹ گرفتار، اقبال نامی اجنٹ اور اس کے دو ٹاوٹوں کو گرفتارکرلیا گیا تفصیلات کے مطابق دیپالپوراحساس کفالت سنٹر سے ایچ بی ایل کونیکٹ کا ایجنٹ محمد اقبال، شاہد اقبال اور سجاد نامی دیہاڑی باز ایجنٹ گرفتارکرلیا گیا۔ محمد اقبال نامی ایجنٹ اپنے ساتھ روزانہ ایک سجاد اور شاہد اقبال کو لے کر احساس کفالت سنٹر پر آتا تھا اور غریب عورتوں سے پیسے نکلوانے کے کم از کم ایک ہزار روپے مک مکا کر کے اندر لے جاتا تھا اور محمد اقبال ان سے ایک ہزار روپے کٹوتی کر لیتا تھا ۔جب اس بابت انتظامیہ کو شکائت موصول ہوئی تو اس نے ان تینوں نوسربازوں کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر تھانہ سٹی پولیس کے حوالے کر دیا ۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں