ضلع اوکاڑہ کی تینوں تحصیلوں میں اراضی ریکارڈ سنٹر کے ملازمین نے ہڑتال کردی ہے احتجاج کرنے والوں نے اوکاڑہ ڈائری سے گفتگو میں کہا کہ انہوں نے آٹھ سال سے اس ادارے کیلئے دن رات ایک کئے رکھا اور اراضی کو کمپیوٹرائزڈ کیا لیکن اس کے باوجود ان کو تاحال مستقل نہیں کیا گیا اور نہ ہی ان کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جارہا ہے ان کا کہنا تھا کہ اتنا عرصہ گزارنے کے بعد بھی ہ میں تحفظ حاصل نہیں ہے حکومت ہمیں فوری مستقل کرے اور دیگر مطالبات بھی پورے کرے ورنہ ان کا احتجاج جاری رہے گا دوسری جانب اراضی ریکارڈ سنٹرملازمین کے بعد سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
