land record center depalpur empoyees on protest 527

دیپالپور،اراضی ریکارڈ سنٹرملازمین کا اپنےمطالبات کے حق میں پُرامن احتجاج

دیپالپور کے اراضی ریکارڈ سنٹر کے ملازمین نے اپنے دفتر کے باہر احتجاج کیا۔مظاہرین نے اتحاد پریس کلب اور اوکاڑہ ڈائری سے گفتگو میں کہاکہ تمام ملازمین کو نہ صرف فوری طورپر مستقل کیا جائے بلکہ ہمیں انتقالات اور نقولات پر کمیشن بھی فراہم کیاجائے۔ان کا کہنا تھا کہ سروس سنٹر کے آفیشلز کئی برسوں سے جاب کررہے ہیں لیکن اس کے باوجود انہیں مستقل نہیں کیا گیا ہے اور اب جبکہ ان کی عمریں تیس سال سے زیادہ ہوچکی ہیں تو وہ کسی اور محکمہ کیلئے اپلائی نہیں کرسکتے جبکہ لینڈ ریکارڈ سنٹر میں بھی ان کو ریگولر نہیں کیا گیا ہے جو کہ سخت زیادتی ہے۔مظاہرین نے بازؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھیں اوران کا کہنا تھا کہ یہ پرامن احتجاج 24نومبر تک جاری رہے گا اور اگر حکومت نے ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے تو ہم سروس سنٹرز کی مستقل تالہ بندی کا آپشن بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

Subscribe
ہماری تمام سٹوریز اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کیلئے سبسکرائب کیجئیے
I agree to have my personal information transfered to MailChimp ( more information )

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.