دیپالپور،اراکین پارلیمنٹ پر حملہ بدترین ریاستی دہشتگردی ہے، سید انظر شاہ بخاری
اراکین پارلیمنٹ پر ریاستی حملے اور پارلیمنٹ لاجز کا تقدس پامال کرنے پر ضلعی نائب امیر جے یو آئی اوکاڑہ سید انظر شاہ بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام کی ایک سیاسی تاریخ اور جدو جہد ہے جسے بہیمانہ طریقے سے روندنے کی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ قائد جمعیت کی قیادت میں اس حکومت کا آخری وقت تک پیچھا کریں گے اور انھیں پارلیمنٹ جیسے مقدس ایوان سے آئینی طریقے سے نکال کر دم لیں گے۔
انھوں نے مزید کہا کہ حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں اپوزیشن کے اراکین اسمبلی کا پیچھا کرنے کی بجائے اپنے اراکین اسمبلی کا پیچھا کریں جو اس گرتی ہوئی دیوار کو آخری دھکا دے رہے ہیں۔حکومت کے اوچھے ہتھکنڈے عدم اعتماد کی کامیابی کی نوید ہیں۔