ac depalpur action against zakheera andoz 573

دیپالپور،اسسٹنٹ کمشنرتبریزصادق کا ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ایکشن،تین گودام سیل

دیپالپور،اے سی کا زخیرہ اندوزوں کے خلاف ایکشن،تین گودام سیل،بھاری جرمانہ بھی کیا گیا،مقدمات درج کرلئے گئے تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور تبریز صادق مری نے ماہ رمضان میں زخیرہ اندوزی کرنیوالوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے دیپالپور کے مختلف علاقوں میں تین گودام سیل کردئیے ہیں جہاں پر سینکڑوں بوریاں چینی،گھی اور آٹا سٹاک کیا گیا تھا۔چوہدری خالد،چوہدری ظہور،اور وقاص طفیل کے خلاف کاروائی کی گئی۔اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ زخیرہ اندوزی کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائیگی اور ملوث افراد کے خلاف بلارعائت کاروائی ہوگی انہوں نے بتایا کہ ملزمان کو ستر ستر ہزار روپے کے جرمانے کئے گئے جبکہ دو ملزمان گرفتار بھی کرلئے گئے ہیں۔گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ایکشن جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں