دیپالپور،اسسٹنٹ کمشنردیپالپورملک راشدنعمت کھوکھر نےتحصیل ہیڈکوارٹرمیں انسدادِ پولیومہم کا افتتاح کردیا
دیپالپور، 5 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز اسسٹنٹ کمشنر ملک راشد کھوکھر نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں بچے کو پولیو کے قطرے پلا کر افتتاح کیا اسسٹنٹ کمشنر ملک راشد نعمت کھوکھر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انسدادِ پولیو مہم کے دوران بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گےانسداد پولیو مہم کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور انسداد پولیو ٹیموں کی سکیورٹی کے لیے بھی جامع پلان تشکیل دیا گیا ہےوالدین انسداد پولیو ٹیموں سے مکمل تعاون کریں اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر حفیظ ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ڈاکٹر فرخ فوکل پرسن ڈاکٹر عادل رشید بھی موجود تھے.