ac depalpur malik rashid nemat khokhar visited sabzi mandi 672

دیپالپور،اسسٹنٹ کمشنرملک راشد نعمت علی الصبح اچانک سبزی منڈی پہنچ گئے،اہم ہدایات جاری

دیپالپور، اسسٹنٹ کمشنرملک راشد نعمت کھوکھر نے صبح سویرے سبزی منڈی کا دورہ کیا جہاں انہوں نےسبزیوں اورپھلوں کی بولی کا جائزہ لیا اس موقع پرانہوں نے مارکیٹ کمیٹی کے افسران کو واضح ہدایات دیں کہ ذخیرہ اندوزوں اور مصنوعی قلت پیدا کرکے پھلوں و سبزیوں کے نرخوں میں اضافہ کرنے والے عناصر سے سختی سے نمٹا جائے انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ کہ سبزی و پھلوں کے نرخوں کی تسلسل کے ساتھ مانیٹرنگ کرتے ہوئے بلا وجہ اضافہ کرنے کی حوصلہ شکنی کی جائےاور عوام کو پھل اور سبزیاں مناسب نرخوں پر فراہمی یقینی بنائی جائے.انہوں نے کہا کہ وہ تسلسل کے ساتھ سبزی و فروٹ منڈی میں نیلامی کے عمل کا جائزہ لیتے رہیں گے.
ac depalpur,malik rashid nemat khokhar,price control

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں