دیپالپور،اسسٹنٹ کمشنر تبریزصادق کا چھاپہ،غیرقانونی سرجیکل ہسپتال سیل
حکومت عوام کو صحت کی سہولیات بہم پہنچانےکیلئے کوشاں ہے اور اس سلسلے میں عطائی ڈاکٹرز اورغیرقانونی ہسپتالوں کے خلاف ایکشن جاری ہےاسی سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنردیپالپورتبریز صادق مری نے ایکشن لیتے ہوئے دیپالپور کچہری چوک کے قریب عارش ہسپتال کے نام سے چلنے والے ایک غیرقانونی سرجیل ہسپتال کو سیل کردیا ہے.یادرہے عارش ہسپتال کو پہلے بھی وارننگ دی گئی اور سیل بھی کیا گیا مگر اس کے باوجود یہ غیرقانونی ہسپتال اپنا دھندہ جاری رکھے ہوئے تھا.اسسٹنٹ کمشنر تبریز صادق کے احکامات پر وہاں زیرعلاج مریضوں کو تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال منتقل کردیا گیا.