شیرگڑھ۔ پاکستان کسان اتحاد کی سپریم کونسل کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ملک محمد یاسین جھجھ،رانا غلام قادر،رائے بشیر احمد،پیر فراز حسین،ملک نذر فرید پھلرون سمیت کسان راہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اجلاس کیبعد خالد محمود کے ہمراہ پر ہجوم پریس کانفرنس میں کہا کہ آصف مہدی اسسٹنٹ کمشنر نے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے جعلی حملے کاراگ الاپ کر قانون شکنی کی اوراقدام قتل کی غلط FIR 828/21 درج کروائی حملے کا ثبوت CCTV فوٹیج مانگی مگر دانستہ نہ دی گئی کہ جھوٹ کا پول نہ کھل جائے حقیت میں راؤ کامران جو کہAC آصف مہدی کا قریبی عزیزہے نے ذہنی توازن خراب شخص سے35 لاکھ کی بجائے9 لاکھ ایکڑ میں اونے پونے خرید کی حکم امتناعی کی بھی خلاف ورزی کی حالانکہ فروخت دھندہ کا قومی شناختی کارڈ بھی نہ بناہے ایسے حالات میں آصف مہدیAC نے من مرضی کا فیصلہ سنانے کیلئے جھوٹے حملے کا ڈھونگ رچایا اور جھوٹا مقدمہ درج کرواکرآصف محبوب کو گرفتار کروادیا جو ظلم کے مترادف ہے اس لاقانونیت پر سیریس حلقوں سول سوسائٹی میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے جنھوں نے پاکستان کسان اتحاد ودیگر ورکنگ تنظیمیں سول سوسائٹی کیساتھ ملکر 24،اگست بروز منگل11 بجید ن مدینہ چوک سے اسسٹنٹ کمشنر کے دفترتک پر امن احتجاجی ریلی کا فیصلہ کیا ہے راؤ آصف مہدی اسسٹنٹ کمشنردیپالپور کی معطلی نہ ہونے کی صورت میں ڈویژن کو کال دی جائے گی اور DCاوکاڑا دفتر کے سامنے احتجاج کیا جائیگا اور دادرسی نہ ہونے کی صورت میں پنجاب بھر میں کال دی جائے گی اور کمشنر دفتر تک احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائیگا ملک یاسین جھجھ اور خالد محمود نے کہا کہ اگر انتظامیہ نے پر امن احتجاج میں رخنہ ڈالا تو اجتماعی گرفتاریاں بھی دیں گے مگر حق سچ کی جنگ لڑیں گے اس سلسلہ میں تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے دوسری جانب سٹی پولیس نے گرفتار ملزم آصف محبوب کو مجاز عدالت میں پیش کرتے ہوئے برائے برآمدگی مسروقہ مال ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت مجاز نے مسترد کرتے ہوئے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا
