islamic school and ms school annual ceremoney 534

دیپالپور،اسلامک سکول سسٹم اور ایم سی پبلک سکول میں سالانہ تقاریب منعقد

دیپالپور،اسلامک سکول سسٹم اور ایم سی پبلک سکول میں سالانہ تقاریب منعقد،موجودہ دور میں دینی و عصری تعلیمی ادارے بڑی نعمت ہیں،قاری نوراللہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزاسلامک سکول سسٹم اور ایم سی پبلک سکول دیپالپور میں سالانہ تقاریب تقسیم انعامات منعقد ہوئیں۔اسلامک سکول سسٹم کی تقریب میں سماجی شخصیت فوجی بشیر احمد،قاسم علی،عبدالرؤف طاہر اور میاں یٰسین سعیدی نے خصوصی شرکت کی اس موقع پربچوں کی جانب سے پیش کئے گئے مکالمے،روزمرہ کی دعاؤں،اردوانگریزی کی تقاریر کو حاضرین نے بہت پسند کیا جبکہ قاری نوراللہ اور ان کے صاحبزادے قاری حذیفہ نور نے اپنے خطاب میں کہا کہ موجودہ دور کی ضرورت کے پیش نظر اسلامک سکول میں ہردوطرح کی تعلیمات دی جاتی ہیں۔آخر میں پوزیشن ہولڈربچوں میں انعامات تقسیم کئے گئے ۔دوسری تقریب ایم سی پبلک سکول میں منعقد ہوئی جس میں بچوں نے ملی نغمے اور ٹیبلوز پیش کئے اس موقع پرمہمانان خصوصی میاں بابرچنڈور،مہرمحمدیوسف،حافظ جمشید اشرف ،ایوب خاور اور سیداحتشام اکبر سمیت بچوں کے والدین کی بڑی تعداد شریک تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں