hafiz hassan azad in riazul jannah 540

دیپالپور،اسلام کسی بھی قسم کی دہشت گردی اورانتہا پسندی کی اجازت نہیں دیتا،مولاناحسان صدیقی

دیپالپور،اسلام کسی بھی قسم کی دہشت گردی اور انتہا پسندی کی اجازت نہیں دیتا،قوم اپنے اتحاد سے ملک دشمنوں قوتوں کے مذموم عزائم ناکام بنا دے گی ،پاک فوج کیخلاف بولنے والے ملک وقوم کے ساتھ مخلص نہیں شراب نوشی اور منشیات شعائر اللہ کیخلاف اور حرام وناجائز ہیں وزیراعظم اور گورنر ہاؤس میں شراب پر ڈیوٹی ختم کرنا افسوسناک عمل ہے ان خیالات کا اظہار نوجوان مذہبی سکالراورخطیب ومہتمم مرکزتوحید وسنت جامعہ ریاض الجنہ صاحبزادہ مولانا محمد حسان صدیقی نے جامع مسجد ریاض الجنہ میں اجتماع سےخطاب کرتے ہوئے کیااور کہا کہ اسلام کسی بھی قسم کی دہشت گردی اور انتہا پسندی کی اجازت نہیں دیتا پاکستانی افواج اور سیکورٹی سلامتی کے اداروں کی قربانیوں کی بدولت ہم محفوظ ہیں پاک فوج نے ملکی سلامتی و بقا کیلئے بے شمار قربانیاں دیں جو لائق تحسین ہیں ہرزہ سرائی کرنے والے ہوش کے ناخن لیں پاکستانی افواج ہمارا مان اور فخر ہے دہشتگردی کیخلاف جانیں دینے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں دہشت گردی کے پیچھے چھپی ہر سازش کو متحد ہوکر ناکام بنائیں گے۔ اس موقع پرمعروف مذہبی وسماجی شخصیت الحاج قاری محمد شعبان صدیقی نے ابن امیر شریعت سید عطاء المومن شاہ بخاری کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بلندی درجات کے لیے دعا کی گئی اور کہا گیا کہ ان کی وفات سے اکابر اسلاف کے مجاہدانہ کردار کا ایک باب بند ہوگیاانکا خلا صدیوں پورا نہیں ہو گاسید عطا ء المومن بخاری ملک وملت کا عظیم سرمایہ،حو گو اور بے باک خطیب تھے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں