دیپالپور،اسلام کے حقیقی تصورکواجاگرکرکے ہی دنیا میں امن کا قیام ممکن ہے،مولانا امدادالحسن نعمانی
دیپال پور،ڈائریکٹر ختم نبوت ایجوکیشن سنٹر برطانیہ مذہبی سکالر مولانا امدادالحسن نعمانی نے مرکز توحید و سنت جامع مسجد ریاض الجنہ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ھوئے کہا ہے کہ دنیا میں قیام امن کا بہترین ذریعہ اسلام کے حقیقی تصور کواجاگرکرناہے انڈین جارحیت پرپاک آرمی کے بھرپورجواب نے اوورسیزپاکستانیوں کے دل جیت لیے یورپ سمیت پوری دنیا میں اشاعت اسلام دین حق کے حقانیت کی دلیل ہے ۔امن ،اخوت،اتحادویکجہتی،رواداری کے فروغ اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے اسلام کی تعلیمات کو اجاگر کرنا ہوگاپاکستان کی بنیاد ریاست مدینہ کی طرح کلمہ طیبہ پر رکھی گئی ،دینی مدارس اسلام کے پیغام امن کو عام کرنے کا ذریعہ ہے پاکستان میں قیام امن افواج پاکستان کی قربانیوں کی بدولت ممکن ہوا ،بیرونی قوتوں کی سازشوں کوپاکستانی افواج اور سیکورٹی سلامتی کے اداروں نے خاک میں ملایا، بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ شبیر احمد عثمانی کے پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کاخواب ضرورشرمندہ تعبیرہوگا ،پاکستان سونے کی چڑیا ہے جس میں خدا تعالیٰ کی ہر نعمت موجود ہے خلفاء راشدین کے نظام سے قیام امن کے حوالہ سے رہنمائی مل سکتی ہے ، امن و بھائی چارے کے فروغ کیلئے مسلمانان پاکستان کو مشترکہ جہدوجہد کرنی چاہیے پاکستانی قوم متحد ہو کر قیام امن کیلئے اخوت و محبت اور ہم آہنگی کو عام کر کے پوری دنیا میں سرخرو ہو سکتی ہے مغرب تعصب کی پٹی اتار کر اسلامی تعلیمات میں بھائی چارے کا تصور دیکھیں اور سمجھیں اس موقع پر خطیب ومہتمم مرکز توحیدوسنت جامعہ ریاض الجنہ،نوجوان مذہبی سکالر صاحبزادہ مولانا محمدحسان صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مساجد ومدارس سے منسلک علماء کرام اور ذمہ داران ملکی سلامتی اور استحکام کیلئے متحد ہیں آج مسلمانوں کو دہشت گردی ،انتہا پسندی ،فرقہ واریت کے ناسور کے خاتمے اور وحدت امت کیلئے یکجا ہونے کا مصمم عزم کرنا چاہیے انھوں نے مزید کہا کہ موجودہ عورت مارچ حقوق عورت کو سلب کرنے اور زمانہ جاہلیت میں دھکیلنے کے مترادف ہے عورت کے حقوق چودہ سوسال قبل اسلام نے مقرراورواضح کیے ہیں انہی میں ہی عورت کی صحیح پہچان اوراصل مقام ہے پاکستانی افواج کیطرف سے ملکی سلامتی اور سرحدوں کی حفاظت کیلئے کیے جانے والے اقدامات کی حمایت کرتے ہیں اس موقع پرصوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ا نٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ اور مرکزی وائس چیئرمین مرکزی علماء کونسل الحاج قاری محمد شعبان صدیقی ،میاں محمداسلم ڈولہ،میاں قمر امین ایڈووکیٹ،حاجی مقصود کھوکھر،صاحبزادہ سلمان صدیقی سمیت انجمن تاجران،وکلاء ،صحافی ،سول سوسائٹی،علماء وطلباء سمیت عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔