dr amjad waheed daula supported pmln 670

دیپالپور،اس وقت جمہوریت کی بقا جماعتی وابستگی سے زیادہ مقدم ہے،ڈاکٹرامجدوحید ڈولہ

دیپالپور،اس وقت جمہوریت کی بقا جماعتی وابستگی سے زیادہ مقدم ہے،25جولائی کوعوام کا ووٹ جمہوریت کی جیت یا ہار کافیصلہ کرے گا،13جولائی کو نوازشریف اور مریم نواز جمہوریت کی علامت بن کر سامنے آئے ہیں ، ڈاکٹرامجد وحیدڈولہ تفصیلات کے مطابق معروف سکالر پروفیسر ڈاکٹرامجدوحید ڈولہ نے این اے 143اور پی پی 187میں راؤمحمداجمل خان اور ملک علی عباس کھوکھر کی حمائت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن 2018ء اس لحاظ سے ایک منفردہے کہ اس الیکشن میں نہ تو امیدوار اہم رہے ہیں نہ ہی جماعتی وابستگیاں اہم رہی ہیں بلکہ یہ اس بات کا ریفرنڈم بن چکے ہیں کہ کیا پاکستانی عوام جمہوریت کی بقا اور ارتقا چاہتی ہے یا نہیں ؟ شیرکانشان مسلم لیگ ن کا نشان نہیں بلکہ جمہوریت کی بقا کا نشان بن چکا ہے اور 13جولائی کو نوازشریف اور مریم نوازکی واپسی کو پوری دنیا کے میڈیانے جمہوریت کی جدوجہد قراردیا ہے۔ڈاکٹرامجدوحید نے مزیدکہا کہ ۔راؤمحمداجمل خان اور ملک علی عباس کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرامجدوحید ڈولہ جیسی پڑھی لکھی اور بااثر شخصیت کی جانب سے ہماری سپورٹ کے اعلان کے بعد انشااللہ این اے 143اور پی پی 187میں ن لیگ کی جیت تو یقینی ہونے کیساتھ پورے ضلع اوکاڑہ میں ن لیگ کی پوزیشن مزید مضبوط ہوگی کیوں کہ ڈاکٹرامجدوحید ڈولہ کی شخصیت نہ صرف ملکی بلکہ عالمی سطح پر بہترین شہرت رکھتی ہے جنہوں نے ہمیشہ اصولی سیاست کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں