abbas shah supports gulzar sibtain shah 992

دیپالپور،افواہیں دم توڑ گئیں،معروف سیاسی شخصیت نےسید گلزارسبطین اورچوہدری طارق ارشاد کی حمائت کا اعلان کردیا

دیپالپور کی سیاسی فضا میں نت نئی تبدیلیاں دیکھنے کو مل رہی ہیں ابھی دوروز پہلے دیپالپور کی معروف سیاسی شخصیت اور سابق ضلع ناظم سید عباس رضا رضوی کے بارے میں قیاس آرائیاں جاری تھیں کہ وہ پی ٹی آئی کا ٹکٹ نہ ملنے کے بعد راؤمحمداجمل خان کو سپورٹ کا فیصلہ کریں گے مگر یہ اندازے اور قیاس آرائیاں آج اس وقت دم توڑ گئیں جب سید عباس رضا رضوی نے اپنے ڈیرہ پر ہزاروں افراد کی موجودگی میں این اے 143 اور پی پی 187 میں پی ٹی آئی کے امیدواروں سید گلزار سبطین شاہ اور چوہدری طارق ارشاد کی حمائت اور مکمل سپورٹ کا اعلان کردیا.اس موقع پر سیدگلزار سبطین شاہ،چوہدری طارق ارشاد خان،سید زاہدشاہ گیلانی،سردار علی حیدرگیلانی،چودری امتیاز الحق ایڈووکیٹ،میاں آصف رسول موہل ایڈووکیٹ اور چوہدری ارشد چنڈور ایڈووکیٹ سمیت علاقہ بھر سے آئے ہزاروں افراد موجود تھے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں