mian bilal umer bodla news 810

دیپالپور،اقتدار پرصرف مخصوص خاندانوں کی اجارہ داری نے عوام کو نقصان دیا،میاں بلال عمر بودلہ

عیدالفطر کے تینوں دن موسم بہت خوشگوار اور ٹھنڈا رہا مگر اس کیساتھ ساتھ سیاست کی گرما گرمی نے بھی اپنا رنگ جمائے رکھا عید کے تیسر روز دیپالپور حلقہ پی 187 کے امیدوار میاں بلال عمر بودلہ کیلئے افضل کالونی میں جلسہ عام منعقد کیا گیاجس میں رانا محمدافضل،محمدسروروٹو،محمدیوسف گجر،حاجی پرویزاورخلیل احمدڈوگرسمیت افضل کالونی،علی کالونی،دلاورکوٹ وگلزارکالونی سے آئے ہوئے سینکڑوں افراد نے شرکت کی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے میاں بلال عمر بودلہ نے کہا کہ میں آپ میں سے ہوں میرے والد نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے جبکہ تیس سال سے اقتدار کے مزے لوٹنے والوں نے عوام کو کچھ نہیں دیا انشااللہ کامیاب ہوکر آپ کی آواز بنوں گا.انہوں نے کہا کہ اقتدار کا حق صرف ان لوگوں کو ہی حاصل نہیں جو پانچ سال میں صرف ایک بار عوام میں آتے ہیں اور آپ ان کےمنت ترلہ پر پھر انہیں ووٹ دے دیتے ہیں مگر اب کی بار ووٹ سوچ سمجھ کردیں کہ یہ آپ کی نسلوں کا معاملہ ہے.یہ پاکستان کو بچانے کا معاملہ ہے.
depalpur pp 187 politics bila umer bodla

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں