allied school depalpur campus won base ball chamionship 706

دیپالپور،الائیڈ سکول دیپالپور نے بیس بال چیمئین شپ میں گولڈمیڈل جیت لیا

دیپالپور(عبدالرؤف طاہر سے)الائیڈ سکول دیپالپور نے پنجاب اولمپکس اور بیس بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام منعقد ہونے والی بیس بال چیمئین شپ میں گولڈمیڈل جیت لیا،فائنل مقابلہ میں ڈی پی ایس ماڈل ٹاؤن لاہور کو10سکور سے شکست دی تفصیلات کے مطابق الائیڈ سکول دیپالپور کیمپس نے سپورٹس میں بڑی کامیابی اس وقت اپنے نام کرلی جب اس سکول کی بیس بال ٹیم نے انٹرسکول بیس بال چیمپیئن شپ جیت لی فائنل مقابلہ میں الائیڈ سکول نے ڈی پی ایس لاہور سے فتح حاصل کی مجموعی طور پر چیپئین شپ میں چھ ٹیموں نے حصہ لیاتھاجن میں سے ماڈل ٹاؤن لاہور،کریسنٹ سکول شادمان،ادبستانِ صوفیاء مزنگ،سٹی سکول گلبرگ اورمیسج گرائمرسکول سمیت پانچ ٹیمیں لاہور کی تھیں جبکہ چھٹی ٹیم الائیڈ سکول کا تعلق دیپالپور سے تھا.بیس بال کے اس بڑے ایونٹ میں کامیابی پر عوامی حلقوں نے الائیڈ سکول انتظامیہ اور ٹیم کو بھرپور مبارکباد پیش کی ہے.

Subscribe
ہماری تمام سٹوریز اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کیلئے سبسکرائب کیجئیے
I agree to have my personal information transfered to MailChimp ( more information )

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.