دیپالپور،القلم سکول و کالج اور اتحاد پریس کلب کے زیراہتمام کشمیر ریلی منعقد

دیپالپور،القلم سکول اور اتحاد پریس کلب کے زیراہتمام کشمیر ریلی منعقد،کشمیر پر بھارتی غاصبانہ قبضہ کسی صورت قبول نہیں ،مقررین تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز القلم سکول و کالج اور اتحاد پریس کلب دیپالپور کے زیراہتمام کشمیر پر بھارتی مظالم کے خلاف ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ڈائریکٹر القلم سکول و کالج چوہدری آصف اقبال ارائیں اورصدر اتحاد پریس کلب حافظ جمشید اشرف نے کی القلم سکول سے مدینہ چوک تک نکالی جانیوالی اس ریلی میں سینکڑوں طلباء ،سیاسی و سماجی شخصیات و عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ اس موقع پرایس ایچ او فرخ شہزاد،کالم نگار قاسم علی،صدر انجمن تاجران چوہدری محمدسلیم ودیگر نے کہا کہ بھارت کی جانب سے کشمیریوں کے حق خودارادیت کو ستر سالوں سے دبایا جاتا رہا اور اب اس کی متنازعہ حیثیت کو ختم کرکے بھارت میں شامل کرنے کی سازش کی صورت قابل قبول نہیں ۔ نام نہاد عالمی برادری،اقوام متحدہ اور اوآئی سی کی جانب سے اس ظلم پر خاموشی غاصب قوتوں کو سپورٹ کرنے کے مترادف ہے ۔ لیکن بھارت کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا کشمیریوں کو آزادی مل کے رہے گی اور پاکستانی عوام اپنے کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button