دیپالپور،القلم سکول و کالج میں بچوں کے ہاتھ سے بنی اشیاء کی نمائش منعقد کی گئی

دیپالپور،القلم سکول و کالج میں بچوں کے ہاتھ سے بنی اشیاء کی نمائش منعقد کی گئی،اس طرح کی سرگرمیاں بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو سامنے لاتی ہیں،چوہدری آصف اقبال تفصیلات کے مطابق معروف تعلیمی ادارے القلم سکول و کالج کے زیراہتمام طلباء و طالبات کے ہاتھ سے بنی اشیاء کی نمائش منعقد کی گئی جس کو حاضرین اور بچوں کے والدین نے بہت سراہا اور بچوں کو شاباش دی اس موقع پر اتحاد پریس کلب سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر القلم سکول و کالج چوہدری آصف اقبال ارائیں نے کہا کہ ہمارا ادارہ اس طرح کی سرگرمیاں منعقد کرواتا رہتا ہے جس کا مقصد بچوں کو نہ صرف تفریح فراہم کرنا ہوتا ہے بلکہ اس سے بچوں کے اندرموجود تخلیقی صلاحیتیں بھی اجاگر ہوتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button