دیپالپور کے معروف تعلیمی ادارے القلم سکول و کالج کے زیراہتمام تقریب تقسیم انعامات و فیملی فیسٹول کا انعقاد کیا گیا جس میں دیپالپور بھر کے تمام سکولوں کے طلباء نے بھرپور انجوائے کیا ۔ القلم پبلک سکول کے پوزیشن ہولڈر بچوں میں انعامات و شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں ۔ جبکہ بچوں نے ملی نغموں ،ٹیبلوز اور تقاریر سے تقریب کے شرکاء کو خوب محظوظ کیا ۔ ڈائریکٹر القلم سکول چوہدری آصف اقبال ارائیں نے کہا کہ القلم سکول دیپالپور میں میعاری تعلیم فراہم کرنے کے مشن پر کاربند ہے یہی وجہ ہے کہ اللہ کی مدد،محنتی سٹاف اور دیپالپور کی عوام کے بھرپور اعتماد کے باعث ہمارا ادارہ الحمدللہ ضلع کے بہترین تعلیمی اداروں میں شمار ہوتا ہے ۔
