دیپالپورکے معروف تعلیمی ادارے القلم پبلک سکول کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی ۔پروگرام کے مہمانان خصوصی ایس ایچ او سٹی فرخ شہزاد،تحصیلداررانا امجد ،رضوان اصغر خان،ملک ظفراعوان لیکچرار،رائے عبدالحفیظ اور قاسم علی نے اپنی گفتگو میں اس پروگرام کو پنجاب بھر کے سکولوں میں سے ایک یادگار پروگرام قراردیا۔اس موقع پر بچوں نے خوبصورت ٹیبلوز اور نغمے پیش کئے جن کو حاضرین نے بہت سراہا خاص طور پر سانحہ پشاور پربچوں کی پرفارمنس کے جذبانی مناظر نے سماں باندھ دیا۔پروگرام کے آخر میں بہترین پوزیشن ہولڈ ربچوں میں انعامات تقسیم کئے گئے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر القلم سکول و کالج دیپالپور چوہدری آصف اقبال ارائیں نے کہا کہ محض ڈھائی سال قبل جب میں نے یہ ادارہ سنبھالا تو اس وقت بچوں کی تعداد سات سو تھی جو کہ اب بڑھ کر دوہزار تک جاپہنچی ہے یہ سب سے پہلے تو اللہ کی کرم نوازی پھروالدین کی دعاؤں اورمیرے انتہائی محنتی سٹاف کی قابلیت کے سبب ممکن ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ انشااللہ بہت جلد ہم القلم یونیورسٹی کا آغاز بھی کرنے جارہے ہیں۔
