دیپالپور،القلم پبلک ہائی سکول میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات منعقد 224

دیپالپور،القلم پبلک ہائی سکول میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات منعقد

دیپالپور کے معروف تعلیمی ادارے القلم پبلک ہائی سکول کی سلاانہ تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی تقریب کے مہمانان گرامی میں چوھدری علی حیدر ظفر ایڈووکیٹ ہائی کورٹ، چوھدری حاجی اعجاز رضوان خان، نیاز احمد سہو صدر الیکٹرانک میڈیا اتحاد پریس کلب دیپالپور،چیئرمین دیپالپور پریس کلب و انجمن صحافیاں رجسٹرڈ ،صدر سٹی پریس کلب چوہدری محمد اشفاق ارائیں اورمحمد ایوب خاور تھے۔

مہمانان گرامی نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کو اسناد اور شیلڈز سے نوازا۔تقریب میں ننھے طلبانے خوبصورت انداز میں ثقافتی پنجابی سندھی بلوچی رقص کے ذریعے لوک ورثہ کو پیش کیا۔ جسے حاضرین نے بے حد سراہا۔ علاقہ ازیں ملکی سرحدوں کے امین پاک فوج کے جوانوں سے اظہارِ محبت کرتے ہوئے طلبا نے زبردست ٹیبلو ز پیش کئے جس نے تقریب میں چار چاند لگا دیئے۔ القلم پبلک ہائی سکول دیپالپور کے پرنسپل چوھدری آصف اقبال ارائیں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی تعلیم کے ساتھ بہتر تربیت کرکے انہیں باصلاحیت اور محب وطن پاکستانی بنایا جا سکتا ہے اور پرنسپل القلم پبلک ہائی سکول نے اساتذہ کی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ آج کے طلبا محنت اور لگن کے ساتھ تعلیم حاصل کرکے آنے والے کل میں ملک و ملت کے لیے مفید ثابت ہو ں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں