دیپالپور کے نواحی گاؤں منچریاں میں النور پبلک ایلیمینٹری سکول نے سالانہ تقریب تقسیم انعامات منعقد کی جس کے مہمان خصوصی معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری فہیم ممتاز تھے ۔پروگرام میں بچوں تقاریر،ٹیبلوز او ردیگرپرفارمنس انتہائی متاثرکن تھی جسے حاضرین نے بہت سراہا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری فہیم ممتاز نے کہا کہ النور پبلک سکول جیسے ادارے بچوں کے مستقبل کو بنانے اور سنوارنے میں اہم کردار اداکررہے ہیں اور ان کی خدمات کو سراہا جانا بہت ضروری ہے ادارہ کے پرنسپل چوہدری طارق نعیم کا کہنا تھا کہ منچریاں میں چار سال سے النور پبلک سکول قائم ہے جس نے بچوں کو اعلیٰ میعاری تعلیم سے روشناس کروانے کیساتھ ساتھ ان کی بہترین تربیت کا اہتمام بھی کیا ہے اور انشااللہ یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری و ساری رہے گا۔پروگرام کے آخر میں پوزیشن ہولڈر بچوں میں انعامات تقسیم کئے گئے جبکہ مہمانان خصوصی کو قرآن پاک کے نسخہ جات بطور ہدیہ پیش کئے گئے۔
