الیکشن کی گہماگہمی جاری ہے ہر طرف جوش و خروش نظر آرہاہے ایسے میں دیپالپورسے بی خبر یہ ہے کہ چک شاہ نواز کےرہائشی معروف سیاست دان چوہدری اللہ نواز انتقال کرگئے ہیں.چوہدری اللہ نواز فیملی قیام پاکستان سے پہلے قائم یونین کونسل شاہ نوازمیں شروع سے ہی برسراقتدار رہی ۔دیپالپور کی پارلیمانی سیاست میں میں ان کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ 1985سے 2013تک عام انتخابات میں ملک خاندان سے صرف ایک شخص الیکشن جیت پایا اور وہ پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر چوہدری اللہ نواز کا بھائی شاہد نوازتھا جس نے 1988ء میں ملک عباس کو ہرایاتھا.چوہدری اللہ نواز بلڈپریشر اور امراض دل میں مبتلا تھے تاہم اس کے باوجود پاکستان تحریک انصاف کی کیمپین آخری روز تک کرتے رہے.ان کے اس اچانک انتقال سے پاکستان تحریک انصاف نے ایک اہم سیاسی ورکر اور رہنما کھودیا ہے.ان کی عمر 83 برس تھی جبکہ نماز جنازہ آج چک شاہ نواز میں دا کی جائے گی.
