seminar by anjuman bahali mazooran okara 243

دیپالپور،انجمن بحالی معذوراں رجسٹرڈ ضلع اوکاڑہ کا سیمینار 15دسمبر کو منعقد ہوگا

دیپالپور،انجمن بحالی معذوراں رجسٹرڈ ضلع اوکاڑہ کا سیمینار 15دسمبر کو منعقد ہوگا،معروف قانون دان چیئرمین جویشل ایکٹوازم پینل محمداظہر صدیق ایڈووکیٹ مہمان خصوصی ہوں گے تفصیلات کے مطابق انجمن بحالی معذوراں رجسٹرڈ ضلع اوکاڑہ کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں انجمن بحالی معذوراں کے تمام ممبران و عہدیداران نے شرکت کی ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ انجمن بحالی معذوراں خصوصی افراد کی بحالی کے سلسلے میں حکومتی و معاشرتی ذمہ داریوں کے عنوان سے سیمینار مورخہ15دسمبر بروز ہفتہ میونسپل کمیٹی دیپالپور میں منعقد کرے گی۔جس کے مہمانِ خصوصی وکیل معذوراں، معروف قانون دان و چیئرمین جوڈیشل ایکٹوازم پینل پاکستان محمد اظہر صدیق ایڈووکیٹ سپریم کورٹ ہوں گے۔اس موقع پر صدر انجمن بحالی معذوراں رجسٹرڈضلع اوکاڑہ ملک مظہر نواز نوناری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انجمن بحالی معذوراں دس سال سے معذورافراد کی بحالی کیلئے ہرفورم پر آواز بلند کرتی آرہی ہے اور اس آواز میں جناب اظہر صدیق صاحب نے معذورافراد کیلئے جو تاریخی کردار ادا کیا ہے وہ ناقابل فراموش ہے۔ہم پندرہ دسمبر کووکیل معذوراں و محسن معذوراں محترم اظہر صدیق کا دیپالپور آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کریں گے۔

Subscribe
ہماری تمام سٹوریز اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کیلئے سبسکرائب کیجئیے
I agree to have my personal information transfered to MailChimp ( more information )

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.