ATI anjuman talba islam depalpur elections 639

دیپالپور،انجمن طلباء اسلام کی تربیتی ورکشاپ اورانتخابات منعقد کئے گئے

دیپالپور،انجمن طلباء اسلام ضلع اوکاڑہ کے زیر اہتمام گورنمنٹ پوسٹ گریجوائیٹ کالج دیپالپور میں تربیتی ورکشاپ اور کالج الیکشن منعقد کروائے گئے جس میں کالج ناظم برادر میاں عثمان حسین چھچھر ، کالج جنرل سیکرٹری چوہدری شرافت علی ، نائب ناظمیں،ٖفخر نیاز جٹ اور علی معراج ڈولہ ، انفارمیشن سیکرٹری وحید بھٹی اور برادرساجد بھی منتخب ہوئے جس کی صدارت جناب برادر رحیم مغل ضلع ناظم انجمن طلباء اسلام اوکاڑہ ، میاں افضال حسین چھچھرضلع جنرل سیکرٹری نے کی اور خصوصی شرکت چوہدری محمد افراسیاب نظامی سابق ضلعی جنرل سیکرٹری اوکاڑہ ،وسیم سجاد سابق تحصیل نائب ناظم اور برادر شہباز احمد مصطفائی نے کی۔
ATI anjuman talba islam depalpur elections
رحیم مغل ضلع ناظم انجمن طلباء اسلام اوکاڑہ نے کارکنان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو انجمن طلباء اسلام کے اس عظیم پلیٹ فارم پر خوشامدید کرتے ہیں اور کہا کہ انجمن طلباء اسلام کا نصب العین بالکل واضح ہے جس میں لکھا گیا ہے کہ طلباء میں صیح اسلامی روح بیدار کرنا جو عشق مصطفی کی شمع افروزاں کئے بغیر ممکن ہے اور انجمن ایک ایسا لشکر تیار کرنا چاہتی ہے جو عشق مصطفی سے سرشار ہو اور ناموس رسالت کا پہرہ دار ہو۔انجمن کا ہر کارکن ہمارے سر کا تاج ہے اور ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم انکو بے راہ روی سے بچاتے ہوئے راہ راست پر چلائیں۔
میاں افضال حسین چھچھرضلع جنرل سیکرٹری نے کہا کہ اپنے سابقہ اہداف کو مدنظر رکھتے ہوئے بہت جلد پورے ضلع میں ہمدرد سازی مہم ، شجر کاری مہم، تربیتی ورکشاپ،سٹریٹ ورک،غریب طلباء کی امداد کے لئے ویلفئر ڈویژن اور کارکنان کی تربیت کے علاوہ طلباء یونین کی بحالی کے لئے بھی اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے عمل پیرا ہوں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں