دیپالپور،انجمن فیضان چراغ و زمردکے زیراہتمام محفل ذکرِ حسینؓ منعقد،واقعہ کربلا باطل کے مقابلے میں ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے،ڈاکٹراشرف تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سپرمارکیٹ دیپالپور میں انجمن فیضان چراغ و زمرد کے زیراہتمام ذکرحسینؓ کے عنوان سے محفل منعقد کی گئی جس میں تلاوت قرآن پاک معروف قاری حسن جمیل نے کی جبکہ نقابت کے فرائض حافظ احمدنوازقادری نے ادا کئے۔جبکہ قاری ماجد علی نقشبندی،قاری شفیق احمد نقشبندی،برہان ضیاء فریدی اورمحمداحمدفریدی نے ہدیہ نعت پیش کیا۔محفل کے مہتمم ڈاکٹر محمداشرف نقشبندی چراغوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسلام نام ہی ایثار اور قربانی کا ہے جس کا پہلا مہینہ بھی قربانی کا ہے اور سال کا اختتام بھی قربانی پرہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں فکرحسین سے آگہی انتہائی ضروری ہے ۔واقعہ کربلا ہمیں ظلم کے خلاف ڈٹ جانے اور حق کا ساتھ دینے کا درس دیتا ہے ۔
