دیپالپور،انجمن پٹواریاں و گرداوران کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری،تقریب ریونیو کمپلیکس دیپالپور میں منعقد ہوئی ،تحصیلداررانا امجد محمود نے حلف لیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز انجمن پٹواریاں و گرداوران کے نومنتخب عہدیدران کی تقریب حلف برداری ریونیو کمپلیکس دیپالپور میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی تحصیلدار دیپالپوررانا امجد محمود،نائب تحصیلدار نوریز ہمایوں اوراے ڈی ایل آر نعیم افضل اور سردار حسنین تھے ۔سب سے پہلے رانا امجد محمود نے صدر چوہدری نوید ثقلین اور جنرل سیکرٹری ملک محمد سلیم کھوکھر سے حلف لیا.
جبکہ بعد ازاں دیگر عہدیداران حاجی اللہ بخش بھٹی(چیئرمین حج کمیٹی)،ظفراقبال( چیئرمین ایکشن کمیٹی)،رانا محمد اعظم(معاون خصوصی صدر)،محمدانور چنڈور(معاون خصوصی صدر)،چوہدری افتخار احمد گھمن(نائب صدر)،میاں رب نواز وٹو(نائب صدر)،ناصر حسین وٹو(نمائندہ پنجاب)،حاجی نورحسن(نمائندہ ضلع)،حاجی رضوان الرحمان(سیکرٹری فنانس و نشرواشاعت)،حاجی فلک شیر(ناظم نصیب ہسپتال)،حاجی غلام حیدر(گرداورایگزیکٹوممبر)حاجی شفقت رسول(ایگزیکٹوممبر)،حاجی محمد صدیق(ایگزیکٹوممبر)سے صدرچوہدری نوید ثقلین نے حلف لیا۔اس موقع پر اتحاد پریس کلب اور اوکاڑہ ڈائری سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نویدثقلین نے کہا کہ عوام کی خدمت ہمارا اوڑھنا بچھونا ہے پہلے بھی خدمت کی اور انشااللہ آئندہ بھی مخلوق خدا کی خدمت کرتے رہیں گے نومنتخب باڈی کو عوامی حلقوں نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ اپنے عہدوں کیساتھ انصاف کرتے ہوئے اپنے فرائض بہتر طور پر سرانجام دیں گے۔
