دیپالپور،اندھے قتل کا سراغ مل گیا،ملزمان گرفتارکرلئے گئے
رپورٹ:قاسم علی۔۔
دیپالپورکےنواحی گاؤں منچریاں میں ہونیوالی اندھے قتل کی واردات میں ملوث تمام ملزمان گرفتار،ایس ڈی پی او آفس میں ایس پی انویسٹی گیشن شاکراحمدکی پریس کانفرنس،ملزمان سے برآمدہ رقم مقتول کے حوالے تفصیلات کے مطابق ایس ڈی پی آفس دیپالپور میں ایس پی انویسٹی گیشن ضلع اوکاڑہ شاکراحمد شاہد نے ایس ڈی پی او دیپالپور انعام الحق پریس کانفرنس کی جس میں دوماہ قبل منچریاں میں ہونیوالے اندھے قتل کی واردات میں ملوث ملزمان کو میڈیا کے سامنے پیش کیا گیا اور اس واردات میں ڈکیتی کے ذریعے لوٹے جانیوالے بارہ لاکھ روپے بھی ایس پی انویسٹی گیشن شاکرحسن نے مقتول کے بھائی وزیراحمد کے سپردکردئیے۔پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ انتیس نومبر کی رات ملزمان نے انتہائی سنگدلی سے دوران واردات بزرگ رشید احمد کو قتل کردیا جبکہ اسکے بھائی وزیر احمد کو شدید مضروب کیا اور انکی جمع پونجی رقم مبلغ12لاکھ روپے چھین لئے۔اس اندوہناک واردات کا مقدمہ محمد انورسلطان ولد طفیل محمد قوم راجپوت سکنہ منچریاں کی مدعیت میں درج ہوا.
اس واردات کی سنگینی کے پیش نظر جناب شارق کمال صدیقی RPOصاحب ساہیوال نے DPOصاحب اوکاڑہ اطہر اسماعیل صاحب کو خصوصی ہدایت کرتے ہوئے زیر نگرانی جناب شاکر احمد شاہد صاحب SPانویسٹی گیشن اوکاڑہ زیر قیادت انعام الحق SDPOصاحب دیپالپور خصوصی ٹیم تشکیل دی جوکہ خصوصی ٹیم ملک طارق جاوید انسپکٹر SHOتھانہ صدر دیپالپور ،شفیق احمدSIانچارج انویسٹی گیشن غلام حیدر359/C،انتظار حسین239/C،ممشاد احمد1555/Cتھانہ صدر دیپالپورپر مشتمل ہے جو مقامی پولیس نے انتہائی محنت جانفشانی سے کام کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے اس مقدمہ کو ورک آؤٹ کیا دوران تفتیش یہ بات عیاں ہوئی کہ گھر کے اندر تو صرف تین ملزمان گئے تھے جبکہ چار کس ملزمان گھر کے باہر بطور سہولت کاری اور نگرانی کرتے رہے۔اس وقوعہ کا ماسٹر مائیڈ محمد اسلم بھٹہ جوکہ ایک سکول ٹیچر ہے وہ پایا گیا اسی نے اپنے دوستوں کو ساتھ ملوث کیا اور باہر سے دیگر ملزمان کو اکٹھا کرکے واردات کروائی اور برابر حصہ لیا۔پہلے چار کس ملزمان محمد سعید ولد محمد صدیق قوم ماچھی سکنہ دارا دونہ حویلی لکھا۔۲۔نثاراحمد ولد اللہ دتہ قوم میتلا سکنہ 18/Dشیر گڑھ ۔۳۔امانت علی ولد سجوار قوم بھٹہ سکنہ محلہ غوث پورہ بصیر پور۔۴۔لیاقت علی ولد محمد شریف قوم جوئیہ سکنہ بصیر پور کو گرفتار کیا گیا ان کی شناخت پریڈ ہوئی جنکو گواہان نے جج صاحب کی موجودگی میں شناخت کیا ملزمان نے دوران اینٹروگیشن بتلایا کہ ہم سب کو ماسٹر محمد اسلم بھٹہ نے بلاکر واردات کروائی ہے ماسٹر محمد اسلم بھٹہ ۔۲۔رضوان تبسم ولد قادر بخش سکنہ منچریاں ۔۳۔محمد اکرم برادر ماسٹر محمد اسلم سکنہ منچریاں باہر گلی میں کھڑے ہوکر نگرانی و سہولت کاری کرتے رہے۔ تمام مندرجہ بالا 7کس ملزمان کو مقدمہ ہذا میں گرفتار کیا گیا جو کہ بر ریمانڈ جسمانی ہیں ملزمان سے دوران واردات استعمال ہونے والا اسلحہ آتشیں اور چھینی گئی رقم مبلغ12لاکھ روپے ،رسہ ،سبل آہنی برآمد کر لی گئی ہے ۔سپیشل ٹیم کو انتہائی محنت اور دیانتداری سے کام کرنے اس سنگین واردات کو ٹریس کرنے اور مسروقہ رقم کو برآمد کرنے پر نقد انعام و سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا۔