insaf socialmedia depalpur arrangr dinner in the honor of syed gulzar sibtain sha and ittehad press club 439

دیپالپور،انصاف سوشل میڈیا کا سید گلزارسبطین اوراتحاد پریس کلب کےاعزاز میں عشائیہ

، انصاف سوشل میڈیا ٹیم دیپالپور کی جانب سے ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب سیدگلزارسبطین شاہ اور اتحاد پریس کلب کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا ۔ جس میں گفتگو کرتے ہوئے سیدگلزارسبطین شاہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدارنمودو نمائش اور بے جا اشتہارات کے قائل نہیں وہ خاموشی سے اپنے کام پر فوکس کرتے ہوئے عوام کو ریلیف دینے کی کوششوں میں مصروف ہیں ۔ حکومت نے معاشی مشکلات پر خاصی حدتک قابو پالیا ہے اب جلد ہی عوام کو حکومتی پالیسیوں کے اثرات نظرآنا شروع ہوجائیں گے

صحافی برداری کے ساتھ روابط کو بہتر کیا جائے گا اور مستقبل میں اتحاد پریس کلب دیپالپور کو تمام سیاسی ایونٹس میں نمائندگی دی جائے گی، اور اتحاد پریس کلب دیپالپور اور انصاف سوشل میڈیا ٹیم دیپالپور کی طرف سے اٹھائے گئے عوامی مسائل کے حل کے لیے بھرپور کوشش کی جائے گئی ۔سید گلزارِ سبطین شاہ صاحب کی جناب سے اتحاد پریس کلب دیپالپور اور انصاف سوشل میڈیا ٹیم دیپالپور کو اپنے گھر مصطفیٰ آباد کھانے کی دعوت بھی دی گئی ،

چیئرمین سوشل میڈیا ساجدصدام اور تحصیل سیکرٹری نشرواشاعت میاں کلیم اللہ ڈولہ کا کہنا تھا کہ انصاف سوشل میڈیا ٹیم حکومت کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کو زائل کرنے کیلئے وجود میں آئی ۔ تاہم اس کیساتھ ہمارا مقصد سیاست سے بالاتر ہوکر عوامی مسائل کے حل کیلئے میڈیا کیساتھ مل کر اپنی کوششیں جاری رکھنا بھی ہے ۔ صدراتحاد پریس کلب حافظ جمشید اشرف نے کہا کہ معاشرتی بہتری کیلئے سیاستدان اور میڈیا کا کردار کلیدی ہے اور اس کیلئے انشا اللہ ہم مل کر اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں