under village tournament won shah lions 559

دیپالپور،انڈرویلیج کرکٹ ٹورنامنٹ فائنل شاہ لائینز نے جیت لیا

دیپالپور( عبدالرؤف طاہر سے )انڈرویلیج کرکٹ ٹورنامنٹ شاہ لائینز نے جیت لیا،ٹورنامنٹ میں چھتیس ٹیموں نے حصہ لیا،فائنل میں جوئیہ الیون ہارگئی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دیپالپور کے نواحی گاؤں اڈہ پیرولی میں گزشتہ ایک ہفتے سے جاری انڈرویلیج کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پزیرہوگیا ۔ اس ٹورنامنٹ میں ٹوٹل چھتیس ٹیموں نے حصہ لیا ۔ تاہم فائنل میچ شاہ لائینز اور جوئیہ الیون کے مابین کھیلا گیا جس میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے شاہ لائینز نے چھ اوورز میں چھیاسی رنز سکور کئے جس کے جواب میں جوئیہ الیون پچھتر رنز تک پہنچ پائی اس طرح شاہ لائینز نے یہ فائنل گیارہ رنز سے اپنے نام کرلیا ۔ شاہ لائینز کے کپتان سیدراشد شاہ کو انعامی رقم اور ٹرافی دی گئی اس موقع پر اوکاڑہ ڈائری سپورٹس سیکشن انچارج عبدالرؤف طاہر کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے سیدراشدشاہ نے کہا کہ یہ اللہ کی مدد اوراس کی ساری ٹیم کی محنت کا نتیجہ ہے ۔ شائقین نے دیہی سطح پر اس طرح کے ٹورنامنٹس کے انعقاد کو خوش آئند قراردیا ۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں