انکم ٹیکس کمشنر میاں مقصودجہانگیرکلاسن کی نماز جنازہ اداکردی گئی، آبائی گاؤں کلاسن حمید میں سپرد خاک، مقصود جہانگیر کلاسن چند روز قبل آگ سے جھلس جانے کے باعث انتقال کر گئے تھے تفصیلات کے مطابق انکم ٹیکس کمشنر اورممبر ریونیو بورڈ سندھ میاں مقصودجہانگیر کلاسن کو ان کے آبائی گاؤں کلاسن حمید میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
میاں مقصود جہانگیر کلاسن چند روز قبل کراچی میں آگ میں جھلس جانے سے شدید زخمی ہو گئے تھے اور دبئی میں زیرعلاج تھے جہاں پر وہ جانبر نہ ہو سکے اور ایک روز قبل خالق حقیقی سے جا ملے

ان کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں کلاسن حمید میں ادا کر دی گئی جس میں چیف کمشنر ساہیوال، اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور، سرکاری افسران سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیت اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔مرحوم مقصود جہانگیر کلاسن میاں حمیدسرور کلا سن ایڈووکیٹ ،میاں محبوب جہانگیر کلاسن نائب تحصیلدار اورمیاں عبداللہ جہانگیر کلاسن کے بڑے بھائی اور میاں صبح صادق کلاسن ایڈووکیٹ سپریم کورٹ و سینئر صحافی افضل کلاسن کے کزن تھے۔ جنازے کے شرکاء نے میان مقصود جہانگیر کی موت کو ایک بہت افسوناک واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مقصود جہانگیر ایک ایماندار انسان تھے ان کا خلا کبھی پر نہیں ہوگا۔