traffic police inspector rao nadeem and goods transport meeting 552

دیپالپور،اوورلوڈنگ اوربغیرلائسینس ڈرائیونگ کی اجازت نہیں دی جائیگی،ٹریفک انسپکٹرراؤ ندیم

انسپکٹرٹریفک پولیس تحصیل دیپالپورراؤندیم اور دیپالپورگڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے صدر محمدجاوید وٹو اور جنرل سیکرٹری چوہدری محمدشکیل کے مابین ایک اہم میٹنگ ہوئی ۔بععد ازاں اوکاڑہ ڈائری سے گفتگو کرتے ہوئے راؤندیم نے کہا کہ اوورلوڈنگ اور بغیرلائسینس ڈرائیونگ زہرقاتل ہے جس کے باعث ہرسال کئی قیمتی جانیں ضائع ہوجاتی ہیں ہمیں اس ضیاع کو مل جل کرروکنا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم ٹرک ڈرائیورز کیساتھ ہرممکن حد تک تعاون کرتے ہیں اگر کسی ٹریفک پولیس اہلکار سے کسی کو کوئی شکائت ہے تو وہ مجھے آگاہ کرے ۔لیکن ٹریفک قوانین پر عملداری پر رعائت نہیں کی جائیگی۔دیپالپورگڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے صدر محمدجاوید وٹو اور جنرل سیکرٹری چوہدری محمدشکیل نے کہا کہ ہم انتظامیہ کیساتھ تعاون کیلئے تیار ہیں لیکن ہماری حکام بالا سے اپیل ہے کہ وہ ہمارے اڈے کو رجسٹرڈ کرے تاکہ دیگر ٹرک اڈے بھی یہاں منتقل ہوسکیں۔انہوں نے کہا کہ دیپالپور میں چھبیس ٹرک اڈے ہیں اور اب بھی کئی اڈے سڑکوں پر کام کررہے ہیں جو کہ حادثات کا بڑا سبب ہیں.اس میٹنگ میں موجود تمام اڈہ مالکان نے یقین دہانی کروائی کہ وہ بغیرلائسینس سفر نہیں کریں گےاور اوور لوڈنگ پر بھی قابو پائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں