دیپالپور،اوکاڑہ،ٹریفک حادثات میں ایک خاتون جاں بحق،چھ زخمی،دوبچوں کی حالت نازک
دیپالپور میں قصور روڈ پرپاکستانی پل کے قریب دوموٹرساٸیکلوں کے تصادم میں کلثوم بی بی نامی ایک خاتون جاں بحق ہوگئی جبکہ ایک شخص زخمی بھی ہوگیا.نعش اور زخمی شخص کو ٹی ایچ کیوہسپتال دیپالپورمنتقل کردیا گیاہے.دوسرا حادثہ اوکاڑہ میں اکبر روڈ پرپیش آیا جہاں کیری ڈبے نے موٹرساٸیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں دوبچوں اور دو خواتین سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے.ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی بچوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے.