accident and sucide in okara 2 killed 667

دیپالپور،اوکاڑہ،ٹریفک حادثے اور خوکشی میں دوافراد جان کی بازی ہارگئے

دیپالپور اوکاڑہ روڈ پر ٹرک اور رکشہ میں تصادم،ایک جاں بحق،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دیپالپور اوکاڑہ روڈ پر ایک اور جان ٹریفک حادثے کی نذر ہوگئی یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب اوکاڑہ کی طرف سے آنیوالے ٹرک نے 32/2Lسٹاپ کے قریب ایک رکشے کو روند ڈالا جس سے نہ صرف رکشہ پاش پاش ہوگیا بلکہ اس کا ڈرائیوربھومن شاہ کا رہائشی افضل موقع پر جاں بحق ہوگیا۔دوسرے واقعہ میں بنگلہ گوگیرہ کے عمرحیات نے گھریلو جگھڑوں سے عاجز ہوکر کھیتوں میں جاکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا عمر حیات کی عمر 24 سال تھی اور وہ دومعصوم بچوں کا باپ تھا.ستگھرہ پولیس مصروف تفتیش ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں