دیپالپور،اوکاڑہ روڈ پر خوفناک حادثہ میں دو افراد جاں بحق تین شدید زخمی 284

دیپالپور،اوکاڑہ روڈ پر خوفناک حادثہ میں دو افراد جاں بحق تین شدید زخمی

اوکاڑہ دیپالپور روڈ نزد 32 ٹو ایل کے پاس کار نے موٹر سائیکل رکشہ کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے رکشہ میں سوار مسافر سڑک پر گر گئے پیچھے آتے ٹریکٹر ٹرالی سڑک پر گرے مسافروں پر چڑھ گیا حادثہ میں ایک خاتون اور ایک مرد جاں بحق ہو گئے جبکہ 2 مَرد اور ایک خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی 2 ایمبولینسر اور ریسکیو وہیکل فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئیں ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال منتقل کیا ریسکیو ٹیموں نے ضروری کارروائی کرنے کے بعد نعشوں کو بھی ڈی ایچ کیو ساؤتھ سٹی ہسپتال منتقل کر دیا جاں بحق ہونے والے متاثرین کی شناخت مافیا دختر اقبال (21سال تقریباً) اور اعجاز ولد مصطفیٰ (23سال تقریباً) کے ناموں سے ہوئی ہے جو کہ نواحی گاؤں 31 ٹو کے رہائشی ہیں،،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں