دیپالپور،اوکاڑہ میں پاکستان کسان اتحاد کی زیرقیادت کسانوں کا انوکھااحتجاجی مظاہرہ
دیپالپوراور اوکاڑہ میں پاکستان کسان اتحاد کے رہنماچوہدری حسان اکرم،میاں غلام مصطفی وٹو،شوکت علی وٹو،میاں اللہ نواز وٹو،میاں احمد فراز مانیکا ۔ملک یاسین جھجھ اورچوہدری ریاض الحق کی قیادت میں سینکڑوں کسانوں نے رضوی چوک اور پھر ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے آلو جلا کر شدیداحتجاج کیا اس موقع پراپنے خطابات اوراوکاڑہ ڈائری سے گفتگو کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ حکومت جس طرح زراعت کے شعبے کیساتھ ناانصافی کررہی ہے اس سے معلوم ہورہاہے کہ عنقریب ریڑھ کی ہڈی کہلانے والی زراعت ختم ہو کررہ جائے گی۔ان کا کہنا تھا حکومت فوری طور پر آلو کی امدادی قیمت کا تعین کرے ورنہ پندرہ جنوری کو پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے آلو جلا کر احتجاج کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہا کہ کسان ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتا یے جس کو معاشی ابتری سے نکالنے کے لیے حکومت کی جانب سے بہتر اقدامات کی ضرورت ہےپورے پنجاب میں آج کسان آلوکی فصل کے امدادی ریٹس بڑھانے کے لیے سڑکوں پر ہیں اگر آلو کی فصل کےریٹس بہترنہ کیے گئےتو پندرہ جنوری کو ملک بھر کے کسان پارلیمنٹ کے سامنے دھرنا دیں گے اور یہ دھرنا مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا.