all punjab football tournament held in depalpur 787

دیپالپور،آل پنجاب فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل پیرمحل نے جیت لیا

دیپالپور کے افضل منی سٹیڈیم میں جاری آل پنجاب فٹ بال ٹورنامنٹ اختتام پزیرہوگیا فائنل میچ کراوَن فٹ بال کلب دیپالپوراور پیرمحل کے مابین ہوا جو پیر محل نے اپنے نام کرلیا ۔ ٹورنامنٹ میں کل 28ٹیموں نے حصہ لیا تھا ۔ میچ کے آخر میں مہمانانان خصوصی ڈاکٹرامجدوحید ڈولہ اورراوَسعد اجمل خان نے ونر ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے ۔ جیتنے والی ٹیم کو موٹرسائیکل اور ٹرافی جبکہ کراوَن فٹ بال ٹیم کو تیس ہزار روپے اور ٹرافی دی گئی ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹرامجدوحید ڈولہ نے بہترین ٹورنامنٹ منعقد کروانے پرٹورنامنٹ آرگنائز سعید خدری بھٹہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح کھیل کے میدان سیاست سے پاک ہونے چاہئیں اسی طرح آج ہمیں تمام تر سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہوکر ملک و قوم کے مفاد کیلئے سوچنا ہوگا ۔ سعیدخدری بھٹہ نے کہاکہ دیپالپور کی عوام کو بہترین تفریح مہیا کرنے کیلئے جن دوستوں نے تعاون کیا ٹورنامنٹ انتظامیہ سب کی مشکور ہے انشا اللہ آئندہ بھی ہم ایسے ٹورنامنٹ منعقد کرتے رہیں گے ۔انہوں نے تمام منتظمین خصوصاََ نعیم بھٹہ کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں