protest of agricultural emploees 561

دیپالپور،اپنے مطالبات کے حق میں محکمہ زراعت کے ملازمین نے ہڑتال کردی

دیپالپور،محکمہ زراعت کے ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں ہڑتال کی اس موقع پرصدردیپالپورملک اعجاز،جنرل سیکرٹری محمد یٰسین اور سیکرٹری اطلاعات محمدطاہرقاضی نے اوکاڑہ ڈائری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے ہمیں مسلسل نظر انداز کیا جارہاہے جس کی وجہ سے ہمیں ہڑتال جیسا قدم اٹھانا پڑا ہے انہوں نے کہا کہ فیلڈ اسسٹنٹس کو سکیل 14اور 16میں فوری اپ گریڈ کرکے سروس سٹرکچر جلد از جلد نافذ کیا جائے،ٹی اے ڈی اے کے موجودہ نظام کی بجائے ایک ہزار روپے ماہانہ تنخواہ میں مستقل طور پر شامل کیا جائے،موٹرسائیکل کیلئے کم از کم تین لیٹر پٹرول روزانہ فراہم کیا جائے،PCکے مطابق ملازمین کو مفت موٹرسائیکل فراہم کئے جائیں،علاوہ ازیں پہلے سے بھرتی فیلڈاسسٹنٹنس کو مستقل کیا جائے وغیرہ ۔تحصیل صدر ملک اعجاز نے کہاکہ مطالبات کی منظوری تک ہماری ہڑتال جاری رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں