دیپالپور،ایف بی آر کی ٹیکس بارے آگاہی مہم کا آغاز ہو گیا 135

دیپالپور،ایف بی آر کی ٹیکس بارے آگاہی مہم کا آغاز ہو گیا

دیپالپور،ایف بی آر کے زیراہتمام سیمینار اورکچہری چوک تا مدینہ چوک واک منعقد کی گئی جس کا مقصد ٹیکس بارے آگاہی دینا تھا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے تحصیل ان لینڈ ریونیوآفیسریونٹ 4عبدالحق ،صدر انجمن تاجران شیخ محمدسلیم و دیگر نے کہا کہ ٹیکس دینا مہذب معاشروں کی پہچان ہے جس سے ممالک ترقی کرتے ہیں لہٰذا ہمیں ٹیکس کو اپنی قومی ذمہ داری سمجھتے ہوئے اس کی بروقت ادائیگی یقینی بنانا چاہئے۔

واک کی قیادت تحصیل ان لینڈ ریونیو آفیسر عبدالحق،انسپکٹر محسن خان،صدر انجمن تاجران شیخ محمدسلیم،جنرل سیکرٹری عالم خان اورسید شفقت حسین شاہ بخاری نے کی جبکہ واک میں عبدالرشید چوہدری،غلام رسول بھٹی سرورصابر ڈولہ ایڈووکیٹ ،اعجاز احمد چوہدری ،شکیل حیدراور محمدرفیق برطانیہ سمیت انکم ٹیکس وکلاء اورتاجران سمیت معززین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں