دیپال پورایڈیشنل سیشن جج نے قتل کے مقدمہ کا فیصلہ سنا دیاہے جس میں ملزم عبدالجبار کو جرم ثابت ہونے پر دو مرتبہ سزائے موت سنا دی گئی ہےملزم عبدالجبار نے چار سال قبل کرایہ کے جھگڑے پر فائرنگ کی تھی جس کی زد میں آکر رکشہ میں سوار طالبہ سونیا جاں بحق ہوگئی تھی.آج ایڈیشنل سیشن جج دیپالپور اشرف بھٹی نے جرم ثابت ہونے پر عبدالجبار کو دو بار سزائے موت کا فیصلہ سنادیا ہے.
